اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے کردستان علاقے کی فوج پیشمرگہ نے ایزدیوں کے شہر سنجار پر عراقی فضائیہ کی مدد سے پھر قبضہ کرلیا ہے۔ عراق کے نینوا صوبے کے سنجار، زمار اورموصل شہروں میں ایزدی فرقے کےتقریباچالیس ہزار افراد کو داعش نے محاصرے میں لے لیا تھا اور وہاں تعینات عراقی کردستان کی فوج نے بغیر مقابلے کے پسپائی اختیار کرلی تھی جس کے باعث ان شہروں پر داعش نے آسانی سے قبضہ کرلیا تھا۔ اس شہر کے یہ لوگ پہاڑی علاقے میں پھنسے ہوئے ہيں اور ان کے پاس کھانے پینے کی اشیا بھی نہيں ہے. داعش دہشتگردوں نے سنجار شہر پر قبضے کے بعد وہاں کے بینکوں کو لوٹا اور شہر میں موجود تمام مقدس مقامات کودھماکے سے اڑا دیا تھا ۔ ان مقامات میں جناب زینب سلام اللہ علیھا سے متعلق ایک مقام بھی تھاجسے داعش دہشتگردوں نے تباہ کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس فرقے کے چالیس ہزار بچے بھوک پیاس اور نامساعد حالات کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
عراق کے کردستان علاقے کی فوج پیشمرگہ نے ایزدیوں کے شہر سنجار پر عراقی فضائیہ کی مدد سے پھر قبضہ کرلیا ہے۔ عراق کے نینوا صوبے کے سنجار، زمار اورموصل شہروں میں ایزدی فرقے کےتقریباچالیس ہزار افراد کو داعش نے محاصرے میں لے لیا تھا اور وہاں تعینات عراقی کردستان کی فوج نے بغیر مقابلے کے پسپائی اختیار کرلی تھی جس کے باعث ان شہروں پر داعش نے آسانی سے قبضہ کرلیا تھا۔ اس شہر کے یہ لوگ پہاڑی علاقے میں پھنسے ہوئے ہيں اور ان کے پاس کھانے پینے کی اشیا بھی نہيں ہے. داعش دہشتگردوں نے سنجار شہر پر قبضے کے بعد وہاں کے بینکوں کو لوٹا اور شہر میں موجود تمام مقدس مقامات کودھماکے سے اڑا دیا تھا ۔ ان مقامات میں جناب زینب سلام اللہ علیھا سے متعلق ایک مقام بھی تھاجسے داعش دہشتگردوں نے تباہ کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس فرقے کے چالیس ہزار بچے بھوک پیاس اور نامساعد حالات کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہيں۔